تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پٹرولیم قیمتوں میں کمی، ایم کیو ایم نے بڑا مطالبہ کر دیا

وفاقی حکومت کیجانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کے بعد حکومتی اتحاد جماعت ایم کیو ایم کی جانب سے بڑا مطالبہ سامنے آگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز بھی فوری طور پر اپنے مسافر بسوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کریں۔

رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹرز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر کرایوں میں اضافہ کرتے ہیں جس کا اثر اشیائے خور ونوش کی قیمتوں پر پڑتا ہے۔

ایم کیو ایم کا مزید کہنا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور روز مرہ کے استعمال کی ضروری اشیا بھی عوام کی پہنچ سے دور ہے۔

رابطہ کمیٹی نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل معاشی صورتحال میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہِ راست فائدہ عوام کو پہنچنا چاہیے۔ ٹرانسپورٹرز کے اس قدم سے نہ صرف اشیائے خور ونوش کی قیمتوں میں کمی ہوگی بلکہ عوام کو ریلیف ملے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے دو روز قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -