ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عمران خان وہ توپ ہے جس کا رخ کبھی پنجاب اور کبھی سندھ کی جانب ہوجاتا ہے، رحمان ملک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے محاز آرائی کا راستہ نہ چھوڑا تو جمہوری جہاز ڈوب جائے گا، عمران خان وہ توپ ہے جس کا رخ کبھی پنجاب اور کبھی سندھ کی جانب ہوجاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ سینٹر رحمان ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئندہ عام انتخابات کیلئے نئی مردم شماری کو لازم قرار دیا ہے جبکہ جلد الیکشن کی خواہشمند تحریک انصاف آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے ایوان میں نہیں آرہی۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے جمہوریت کی کشتی کو حالات کی بے رحم لہروں کے سپرد کر دیا ہے اگرمحاز آرائی کا راستہ نہ چھوڑا گیا تو جمہوری جہاز ڈوب جائے گا، نظام بچانے کیلئے حکومت کو محاز آرائی کا راستہ ترک کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : موجودہ حالات میں حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کو متحدہ ہونے کی ضرورت ہے، رحمان ملک


پی پی رہنما نے کہا کہ متحدہ کے حالات ایسے ہی چلیں گے، عمران خان وہ توپ ہے جس کا رخ کبھی پنجاب اور کبھی سندھ کی جانب ہوجاتا ہے وہ سو مرتبہ سندھ آئیں انہیں کچھ نہیں ملے گا۔

سینٹر رحمان ملک سابق وزیر داخلہ سابق وزیر داخلہ نے بلوچستان میں بدامنی کا ذمہ دار مودی کو قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اسکا نوٹس لینے کی اپیل کی ۔

انہوں نے اسلام آباد دھرنے کو حکومتی ناکامی قرار دیا جبکہ انکا کہنا تھا کہ تربت میں بیس نوجوانوں کے قتل پر چیف جسٹس کا از خود نوٹس خوش آئندہ ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں