جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سابق محبوب کی تصویر کے ساتھ ریکھا کے گریز نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

80 کی دہائی کی مقبول ترین اداکارہ ریکھا یوں تو اکثر اوقات فلمی تقریبات میں شرکت کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں، تاہم حال ہی میں ان کی ایک مزاحیہ حرکت نے انہیں پھر سے سب کی نظروں کا مرکز بنا دیا۔

بالی ووڈ شخصیات کی تصاویر کھینچنے والے معروف بھارتی فوٹو گرافر ڈبو رتنانی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی کھینچی ہوئی تصاویر سے سجا ہوا سلیبرٹی کیلینڈر لانچ کیا۔

ڈبو سنہ 1999 سے اب تک ہر سال اپنا کیلینڈر لانچ کرتے ہیں جس کی لانچنگ تقریب میں تمام بڑے ستارے شرکت کرتے ہیں۔

اس سال بھی حسب معمول بالی ووڈ کے کئی بڑے ناموں نے تقریب میں شرکت کی جس میں ریکھا بھی شامل تھیں تاہم ریکھا نے کچھ ایسا کیا کہ ساری توجہ ان کی جانب مبذول ہوگئی۔

کیلینڈر کے ساتھ تصویر کھنچوانے کے لیے پوز دیتے ہوئے جب ریکھا نے کیلینڈر پر امیتابھ بچن کی تصویر دیکھی تو بے ساختہ گھبرا کر وہاں سے دور چلی گئیں، ان کے اس ردعمل نے سب کو ہنسنے پر مبجبور کردیا۔

خیال رہے کہ ایک زمانے میں امیتابھ بچن اور ریکھا کا نام ایک ساتھ لیا جاتا رہا تاہم امیتابھ اس وقت جیا سے شادی کرچکے تھے۔

امیتابھ اور ریکھا کا تعلق زیادہ نہ چل سکا اور دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں، اس کے بعد ایک طویل عرصے تک امیتابھ، ان کی اہلیہ جیا اور ریکھا ہر تقریب میں ایک دوسرے سے گریز کرتے اور نظریں چراتے نظر آئے۔

تاہم کچھ عرصہ قبل یہ برف پگھل گئی اور ریکھا اور امیتابھ بہت گرمجوشی سے ایک دوسرے سے ملے۔

یہی نہیں بلکہ جیا اور ریکھا بھی بہت خوشدلی سے ایک دوسرے سے ملیں اور تقریب میں ایک ساتھ بیٹھیں جسے بھارتی میڈیا کی بے حد توجہ ملی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں