اشتہار

ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کا قتل : لواحقین کا قاتل کی گرفتاری تک تدفین کرنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے نوجوان عبدالرحمان کے لواحقین نے قاتل کی گرفتاری تک تدفین کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اورشہری کی جان لے لی، نارتھ کراچی میں چوبیس سالہ دکاندار کو مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

- Advertisement -

عبدالرحمان کے قتل پر تاجروں اور علاقہ مکینوں کی جانب سے نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی پر احتجاج کیا گیا، جس کے باعث کئی گھنٹے ٹریفک کی آمدورفت معطل رہی۔

لواحقین نے قاتل کی گرفتاری تک تدفین کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

مقتول عبدالرحمان کے بھائی نے عباسی شہید اسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاتل گرفتار نہیں ہوئے تو میت دفن نہیں کریں گے، میرےچھوٹےبھائی کودکان میں قتل کیا گیا، بلاول بھٹو اورسندھ حکومت واقعے کانوٹس لیں۔

پولیس کے مطابق مسلح ڈکیت دکان سے 80 ہزار روپے چھین کر نکلے تھے، وہاں موجود عبدالرحمن نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، پولیس کو وقوعہ سے نائن ایم ایم گولیوں کے چار خول ملے ہیں۔

واقعے کے بعد اعلی حکام نے بلال کالونی تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے۔

واضح رہے رواں برس اس شہر میں ڈکیتوں کے ہاتھوں 44 شہری زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں