بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

کراچی میں تعمیر شدہ پراپرٹی کے نئے ریٹ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی کی تعمیر شدہ پراپرٹی پر ریلیف کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رہائشی گرے اسٹرکچر پر تعمیر شدہ حصے کی ویلیو مرحلہ وار کم ہوجائے گی، ڈیفنس کی کمرشل پراپرٹی ویلیو کم ہونے کے بجائے 15 فیصد زیادہ تصور ہوگی۔

کراچی میں 5 سے 10 سال پرانے رہائشی گھر کے تعمیر شدہ حصے کی ویلیو 5 فیصد کم تصور ہوگی جبکہ 10 سے 15 سال پرانے رہائشی گھر کے تعمیر شدہ حصے کی ویلیو 7.5 فیصد کم تصور کی جائے گی۔

اسی طرح 15 سے 20 سال پرانے رہائشی گھر کے تعمیر شدہ حصے کی ویلیو 10 فیصد کم تصور ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رہائشی فلیٹ اگر پانچ سے دس سال پرانے ہوں گے تو اس کی ویلیو 10 فیصد کم تصور کی جائے گی، 10 سے 15 سال پرانے فلیٹ کی ویلیو 20 فیصد کم تصور ہوگی۔

کراچی میں 20 سے 30 سال پرانے رہائشی فلیٹ کی ویلیو 30 فیصد کم جبکہ 30 سال سے زائد پرانے رہائشی فلیٹ کی ویلیو 50 فیصد کم تصور کی جائے گی۔

پرانی کمرشل پراپرٹی اگر 10 سے 15 سال پرانی ہوگی تو اس کی ویلیو 5 فیصد کم تصور ہوگی، 15 سے 25 سال پراپرٹی کی ویلیو 8 فیصد کم اور 25 سال سے زائد پرانی کمرشل پراپرٹی کی ویلیو 10 فیصد کم تصور ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں