تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ملک کے دیوالیہ ہونے کا ذمے دار کون؟ سری لنکن وزیراعظم کا اہم انکشاف

 دیوالیہ ہونے والے ملک سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے اعتراف کیا ہے کہ ملک کا موجودہ بحران اس کا اپنا پیدا کردہ ہے۔

ایک غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے اعتراف کیا ہے کہ سری لنکا کا موجودہ بحران خود اس کا اپنا ہی پیدا کردہ ہے اور روس یوکرین کی جنگ اسے مزید بدتر بنا رہی ہے، ہماری اولین ترجیح ملک کو بحرانی صورتحال سے نکالنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا روس سے مزید تیل خرید سکتا ہے لیکن پہلے دیگر ذرائع دیکھے جائیں گے جبکہ روس نے سری لنکا کو گندم کی برآمد کی بھی پیشکش کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ ملک میں خوراک کی شدید قلت 2024 تک جاری رہ سکتی ہے۔

سری لنکن وزیراعظم وکرما سنگھے نے کہا کہ سری لنکا کو ایندھن کی اشد ضرورت ہے اور وہ اس وقت مشرق وسطیٰ میں روایتی سپلائرز سے تیل اور کوئلہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ چین سے مزید مالی مدد قبول کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا کو 70 سال سے زائد عرصے کے دوران بدترین مالیاتی بحران کا سامنا ہے، اس حوالے سے سری لنکا کے مرکزی بینک کے گورنر نے اعلان کیا تھا کہ اب ملک دیوالیہ ہوگیا ہے کیونکہ ہم 18 مئی تک قرضوں پر عائد سود کی ادائیگی کرنے میں ناکام رہے۔

حکومت کے پاس تیل کی درآمدکے لیے غیر ملکی کرنسی کا بحران ہے اور تیل کی قلت کے باعث ملک کو بجلی کی بھی شدید کمی کا سامنا ہے، شہری پیٹرول اور ایندھن کے لیے گھنٹوں قطار میں لگنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکن حکومت نے بدترین معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایندھن کا بحران: سری لنکا میں ہفتہ وار 3 چھٹیوں کا اعلان

ایندھن کی قلت سے نمٹنے کے لیے سرکاری ملازمین کو تین ماہ کے لیے ہفتے میں تین دن چھٹی دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -