اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

جنگل کا بادشاہ گینڈے سے کیوں ڈر گیا؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

انٹر نیٹ پر جانوروں سے متعلق بہت سی دلچسپ ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں عام طور پر شیروں کو سب جانوروں پر سبقت حاصل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

لیکن ضروری نہیں کہ جنگل کے اس بادشاہ کی دال ہر جگہ گلے کچھ مواقعوں پر اسے اپنی جان بچانا بھی مشکل ہوجاتا ہے اور اور وہ وہاں سے رفو چکر ہونے میں ذرا دیر نہیں لگاتا۔

ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے کہ جس نے اس غلط فہمی کو دور کردیا کہ شیر سب پر بھاری ہوتا ہے، اس ویڈیو میں شیروں کو گینڈے کے سامنے ہار مانتے ہوئے اس کے راستے سے ہٹنا پڑا۔

اس ویڈیو کلپ میں دو بڑے شیر سڑک کے بیچ میں بڑے آرام سے لیٹے ہیں تاہم وہ اس وقت چونکتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جب دو گینڈے آہستہ آہستہ چلتے ہوئے ان کے قریب آتے ہیں اور شیروں کو وہاں سے جانے کا اشارہ کرتے ہیں۔

دونوں شیر بھی چپ چاپ کھڑے ہوجاتے ہیں اور اپنا رخ بدل کر وہاں سے نکل جاتے ہیں۔ اس ویڈیو نے صارفین میں ایک بحث چھیڑ دی ہے کہ کچھ لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ شیر گینڈے سے ڈرتے ہیں جب کہ کطچھ صارفین کا کہنا ہے کہ جنگلی جانور ایک دوسرے کی جگہ کا احترام کرتے ہیں اور غیرضروری تنازعات میں مشغول ہونے کے بجائے امن برقرار رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

جنگل میں شیروں اور گینڈوں کی یہ دلچسپ ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی گئی۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو 18ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں