فیصل آباد: 20سالہ رکشہ ڈرائيور وشال مسیح کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ریکارڈیافتہ رہزن ملزمان نےوشال کو رکشہ چھیننے کے لئے اغواکیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں بیس سالہ رکشہ ڈرائيور وشال مسیح کے قتل میں ملوث چار ملزم گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان میں امتیازمسیح، اس کا بھائی فراز، ساتھی ہارون اور بادل شامل ہیں، ملزمان ڈکیتی، رہزنی اور ناجائز اسلحے کے متعدد مقدمات میں ملوث ہیں۔
- Advertisement -
ریکارڈ یافتہ رہزن ملزمان نے وشال کو رکشہ چھیننے کے لئے اغوا کیا تھا جبکہ ملزمان نے ایک ساتھی کے پہچانے جانے پر چھری سے وشال کا گلا کاٹ دیا تھا۔
ہری سنگھ والا کا رہائشی وشال انیس فروری کو لاپتا ہوا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ روشن والا میں درج کیا گیا تھا، جس کے چار روز بعد نہر سے وشال کی بوری بند تشدد زدہ لاش ملی تھی۔