27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان پاکستانی ایجنٹ ہے، سادھوی پراچی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی ایک انتہا پسند ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد کی رہنماء سادھوی پراچی نے شاہ رخ خان کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا۔

گزشتہ روز شاہ رخ خان اپنی پچاس ویں سالگرہ کے موقع پر بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ’’عدم برداشت اپنی انتہا پر‘‘ہے۔

سادھوی پراچی نے شاہ رخ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان پر غداری کا مقدمہ چلایا جانا چاہئے اور انہیں پاکستان بھیج دینا چاہئے۔ جبکہ جن لوگوں نے اپنے ایوارڈ واپس کئے ان پر بھی غداری کا مقدمہ چلایا جانا چاہیئے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ بھارت میں بڑھتے ہوئے تشدد کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہوئے کئی فلم ساز، سائنسدان اور مصنف اپنے ایوارڈز واپس کرچکے ہیں اورشاہ رخ خان نے کہا کہ اگرانہوں نے محسوس کیا کہ انہیں بھی اپنے ایوارڈز واپس کردینے چاہیے تو وہ اس میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے.

سادھوی پراچی کو متنازعہریمارکس کے لئے جانا جاتا ہے اس سے قبل بھی وہ شاہ رخ خان ، عامر خان اور سلمان خان کی فلموں کے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر چکی ہے، انکا کا کہنا تھا کہ انکی فلموں میں تشدد کی ثقافت کو پھیلایا جاتا ہے، اور انھوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ خانز کو آئیڈلائز نہ کریں۔

سادھوی پراچی نے نوبل انعام یافتہ مدر ٹریسا پر بھی الزام عائد کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں