منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

‘مرنے سے پہلے پاکستان جانا چاہتا ہوں’

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور نے مرنے سے پہلے پاکستان جانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبے خیبرپختونخواہ کے علاقے پشاور میں پیدا ہونے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار کو اپنے آبائی گھر کی یاد ستانے لگی اور انہوں نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

رشی کپور کے والد 1947 کے بعد بھارت کے شہر ممبئی منتقل ہوگئے تھے اور انہوں نے اپنی بقیہ زندگی وہی بسر کی، بھارتی اداکار نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو کامیابیوں نے اُن کے قدم چومے اور انہوں نے فلم کبھی کبھی، قرض، امر اکبر انتھونی اور چاندنی جیسی مشہور فلموں میں کام کیا۔

مزید پڑھیں: رنبیر کپور اور دیپکا کے بعد رشی کپور بھی پاکستان آنے کے خواہشمند

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رشی کپور کا کہنا تھا کہ ‘میں 65 سال کا ہوگیا ہوں اور خواہش کے کہ مرنے سے قبل پاکستان ضرور دیکھوں، میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے اُن مقامات کو دیکھیں جہاں میں نے وقت گزارا‘۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ حال ہی میں جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور کشمیریوں کا حقِ خودارادیت کا یہ فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نوجوانوں سے محبت کرتا ہوں: رشی کپور

نامور بھارتی اداکار نے اپنے ٹویٹ میں فاروق عبداللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے بالکل متفق ہوں، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونے سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوجائیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں