اشتہار

کراچی: کورنگی میں شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے کورنگی اور اورنگی میں شہریوں کے ہتھے چڑھنے والا ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

کورنگی کے علاقے غوث پاک روڈ پر مشتعل افراد نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ لیا۔ شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔

ادھر، اورنگی سیکٹر 10 میں واردات کرنے والا ڈاکو بھی شہری کے تشدد سے زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق دونوں واقعات کی تفتیش کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: کراچی: نوجوان کو قتل کرنے پر شہریوں نے 3 ڈاکو مار ڈالے

چند روز قبل اورنگی ٹاؤن میں نوجوان دکاندار کو قتل کرنے پر شہریوں نے تین ڈاکوؤں کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ قذافی چوک پر ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی دکاندار کو قتل کر دیا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ فائرنگ کے بعد فرار ہوتے تینوں ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے جانوروں کا چارہ فروخت کرنے والی دکان میں ڈکیتی کی تھی۔ مقتول دکاندار کے والد نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پچھلے ماہ میرے ساتھ دکان پر 2 سے زائد بار وارداتیں ہوئیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ آئے روز وارداتوں سے تنگ آ کر آج بیٹے نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا تھا، پولیس ہر دکان سے 50 یا 100 روپے لے کر جاتی ہے لیکن ڈاکو نہیں پکڑتی۔

مقتول کے دوست نے بتایا تھا کہ شہروز اسلم کی دکان میں پہلے کئی بار وارداتیں ہو چکی ہیں، اس نے تنگ آ کر کہا تھا آئندہ ڈاکو آئے تو انہیں پکڑ لوں گا۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں