اشتہار

یہ ہماری حدود نہیں، پولیس نے گرفتار چور کو واپس کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پولیس تھانوں کی حدود کے جھگڑے نے عادی مجرم کو رہائی دلا دی، پولیس خود ملزم کو دوبارہ شہریوں کے پاس چھوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے میں ایک شہری نے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور چور کی منت سماجت کے باوجود پولیس کو فون کردیا تاکہ چور کو گرفتار کر کے لے جایا جا سکے۔

- Advertisement -

 

تاہم پنجاب پولیس کا اہلکار کسی موبائل گاڑی کے بجائے اپنی ذاتی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر آیا اور چور کو اپنے ساتھ بائیک پر بٹھا کر لے گیا اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیا کہ اب چور اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گا۔

 

اہلِ علاقہ کی خوش فہمی زیادہ عرصے قائم نہ رہ سکی اور وہی پولیس اہلکار چور کے ہمراہ واپس آیا اور چور کو شہریوں کے حوالے کر کے یہ کہہ کر واپس چلا گیا کہ مذکورہ واقعہ اس کے پولیس اسٹیشن میں پیش نہیں آیا اس لیے چور کو دوسرے تھانے لے کر جائیں۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت چوروں کو اپنی جانوں پر کھیل کر پکڑتے ہیں لیکن پولیس اہلکار اس کا شکریہ ادا کرنے کے بجائے کسی نہ کسی بہانے چوروں کو رہا کر دیتے ہیں اس واقعے میں بھی تھانے کی حدود کا بہانہ بنا کر چور کو ہمیں واپس لوٹا دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں