تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عراق میں امریکا اور اتحادی افواج کا ہیڈکوارٹر دھماکوں سے لرز اٹھا

بغداد: عراق کے مغربی علاقے میں قائم امریکی اور اتحادی افواج کے اڈے پر دس راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق کے مغربی علاقے میں قائم امریکی اور اتحادی افواج کے فوجی اڈے پر بدھ کے روز دس راکٹ داغے گئے، جس کے نتیجے میں فوجی اڈے کو بھی نقصان پہنچا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک ٹھیکے دار کی ہلاکت ہوئی، جس کی عراقی حکام نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخص کی ہلاکت دل کے دورے کے باعث ہوئی، اس سے حملے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے عین الاسد کے فوجی اڈے پر راکٹ داغے تھے، اس اڈے پر امریکا اور اتحادی افواج کے سربراہان مقیم تھے۔

مزید پڑھیں: افغانستان، امریکی فضائیہ کا سب سے بڑا اڈہ دھماکوں سے لرز اٹھا، 10 راکٹ حملے

یہ بھی پڑھیں: بغداد میں خود کش حملے، عراقی وزارت داخلہ نے اہم بیان جاری کردیا

اتحادی افواج کے ترجمان کرنل وائن ماروٹو نے تصدیق کی کہ راکٹ حملے صبح 7 بج کر دس منٹ پر ہوئے، تمام ہی راکٹ فوجی اڈے کی حدود میں آکر گرے۔ عراقی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ داغے گئے راکٹ ’گراڈ قسم‘ کے تھے، جن سے کوئی خاطر خواہ نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملے عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے دورے سے دو روز قبل ہوئے، امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ پوپ فرانسس اپنا دورہ ملتوی کردیں گے مگر انہوں نے دورے کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس ہر صورت عراق جائیں گے کیونکہ دوسری بار لوگوں کو مایوسی کا شکار نہیں کیا جاسکتا۔

Comments

- Advertisement -