ممبئی: بالی وڈ کے کنگ کہلانے والے شاہ رخ خان اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں، معروف ہدایت کار نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا.
تفصیلات کے مطابق پے در پے ناکامیوں کے بعد اب معروف ڈائریکٹر اور پرڈیوسر کنگ خان کے ذکر سے کترانے لگے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے.
ایسے ہی خیالات کا اظہار گذشتہ دنوں معروف ڈائریکٹر روہت شیٹھی نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا.
فلم "سمبا” کے پرموشن کے موقع پر جب روہت شیٹھی سے شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا سوال کیا گیا، تو انھوں نے کہا کہ فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں.
"گول مال” اور "سنگھم” سیریز جیسی کامیاب فلمیں دینے والے روہت شیٹھی کا کہنا تھا کہ اگلے تین سال کی منصوبہ بندی میں کنگ خان کے ساتھ ان کا کوئی پراجیکٹ نہیں.
یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور روہت شیٹھی نے انڈسٹری کو ’’چنائے ایکسپریس‘‘ جیسی بلاک بسٹر فلم دی تھی، جس نے تمام ریکارڈز توڑ دیے تھے.
مزید پڑھیں: خود کو سپر اسٹار سمجھنے والے اسکرپٹ کی اہمیت کب سمجھیں گے: ودھو ونود چوپڑا
بعد میں یہ دونوں ’’دل والے‘‘ میں ساتھ نظر آئے، مگر بڑی اسٹار کاسٹ کے باوجود وہ فلم بڑے پردے پر جاود نہیں جگا سکی.
روہت شیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ ’’دل والے‘‘ کی ناکامی کو بھول چکے ہیں، شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، مگر فی الحال ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے.