پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

رومیسہ خان نے صرف لڑکیوں سے دوستی کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ رومیسہ خان نے اپنی سماجی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ وہ اب صرف لڑکیوں ہی سے دوستی رکھتی ہیں۔

رومیسہ خان نے ’چاند تارہ‘ اور ’حادثہ‘ جیسے ڈراموں میں اپنے کام سے پہچان بنائی، اداکارہ نے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے اپنی ذاتی زندگی کے کچھ پہلوؤں سے متعلق اپنے مداحوں کو بتایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ بچپن میں لڑکوں کے ساتھ زیادہ گھل مل جاتی تھی، کیونکہ اس وقت لڑکیوں کے ساتھ میری زیادہ نہیں بنتی تھی۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میری میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی، اب میری بہترین دوستیاں لڑکیوں سے ہی ہیں۔

اداکارہ کا مزید وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگرچہ وہ لڑکوں کو جانتی ہیں اور سماجی تقریبات میں ملتی ہیں، لیکن اب ان کے پاس لڑکوں میں کوئی قریبی ”دوست“ نہیں ہے۔

رومیسہ کے مطابق وہ انسٹاگرام پر بھی لڑکیوں سے تو کشادہ دلی سے بات کرتی ہیں، لیکن لڑکوں کے ڈی ایم سے گریز کرتی ہیں۔

اس سے قبل معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ رومیسہ اسپتال میں پیش آئے رویے پر برس پڑیں تھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ تھریڈز پر ٹک ٹاکر رومیسہ نے لکھا تھا کہ عوامی شخصیت ہونا مشکل ہے کچھ روز قبل والدہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں تھیں اور نرسز مجھ سے سیلفی لینے کی فرمائش کررہی تھیں یہ انتہائی غیراخلاقی ہے۔

رومیسہ نے کہا کہ ’لوگ بہت بے حس ہیں، میں جانتی ہوں کہ عوامی شخصیت ہوں لیکن کسی کی پبلک پراپرٹی نہیں ہوں۔

ٹک ٹاکر رومیسہ خان کس معروف اداکار کی بیٹی ہیں؟

انہوں نے لکھا کہ ’میری والدہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں درد اور تکلیف میں تھیں اور وہ اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی تھیں میں ان کی صحت کے لیے رو رو کر دعا کررہی تھیں تو دوسری طرف اسپتال کی نرسز میری ویڈیوز بنا رہی تھیں اور سیلفی لینے کی فرمائش کررہی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں