رومانیہ: بدعنوانی کےالزام میں بخارسٹ کےمئیر سوراِن اوپریسکو کو حراست میں لیا گیا ہے۔
بخارسٹ کےدوسری بارمنتخب ہونے والے تریسٹھ سالہ مئیر سوراِن اوپریسکو کو بدعنوانی کے الزام میں اینٹی کرپشن پولیس نےحراست میں لے کر اہم دستاویز اپنے تحویل میں لے لی ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سوراِن اوپریکسو نے ایک نجی کمپنی کو تعمیراتی کاموں کا ٹھیکہ دینے کی مد میں دس فیصد رشوت طلب کی، جس پران کیخلاف کارروائی کی گئی۔
مئیر اوپریسکو کے جوڈیشل ریمانڈ میں تیس دن کی توسیع کیلئے اینٹی کرپشن کا محکمہ آج عدالت سے رجوع کریگا۔