تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

طیارہ حادثے کی نئی ویڈیو نے دل دہلادئیے

میلان: چند روز قبل میلان میں اٹلی کے امیر ترین شخص کا طیارہ عمارت سے ٹکرایا گیا تھا، حادثے سے قبل کیا ہوا تھا؟ دلخراش ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک گاڑی کا ڈیش بورڈ کیمرا وہ خوفناک لمحہ محفوظ کرنے میں کامیاب ہوا جب طیارہ میلان میں گرکر تباہ ہوا، حادثے میں اٹلی کے ارب پتی شخص اپنے خاندان کے آٹھ افراد سمیت ہلاک ہوگیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے نے اچانک غوطے کھانے شروع کئے اور اس کا رخ زمین کی جانب ہوا اور لمحے بھر میں عمارت پر جاگرا۔

یہ بھی پڑھیں: مسافر بردار طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ، تمام افراد ہلاک

دوسری جانب حادثے کی تفتیش کرنے والے اہلکاروں نے طیارے کا بلیک باکس برآمد کرلیا ہے جس کی مدد سے حادثے کی کھوج لگانے کی کوششوں کاآغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ حادثہ رواں ماہ کی چار تاریخ کو اٹلی کے شمالی شہر میلان میں پیش آیا تھا، جہاں چھوٹے طیارے نے لناٹ سٹی ہوائی اڈے سے جزیرے سرڈینیا کے لیے اُڑان بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد طیارہ ایک خالی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا تھا۔

اطالوی میڈیا کا کہنا تھا کہ پائلٹ 68 سالہ رومانیہ کے ارب پتی ڈین پیٹرسکو تھے، جو اپنی اہلیہ اور بیٹے کےساتھ طیارہ حادثے میں مارے گئے۔

Comments

- Advertisement -