آکلینڈ: بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ایک اور نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کہنی کی انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز سے دستبردار ہوچکے ہیں۔
کیوی ٹیم ابھی اس بری خبر سے سنبھلی نہ تھی کہ مایہ ناز بلے باز روز ٹیلر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں ، جس کے باعث وہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لئے دستیاب نہیں ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ ٹیم کے لئے بری خبر، کپتان اہم سیریز سے باہر
روز ٹیلر کی جگہ مارک چیمن کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، روز ٹیلر کی انجری کی خبر آئی سی سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی۔
بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان رواں ماہ کی بیس تاریخ سے تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا، ایک روزہ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔
Ross Taylor has been ruled out of the opening #NZvBAN ODI with a hamstring injury.
Mark Chapman has been added to the @BLACKCAPS squad for Saturday's match. pic.twitter.com/dCouxWzdBy
— ICC (@ICC) March 16, 2021