ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’ایک ہزار مالیت کے جعلی نوٹ زیر گردش ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر فنانس قادر بخش نے کہا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ 1 ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں۔

جعلی نوٹوں کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر فنانس قادر بخش نے اے آروائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں سب سے زیادہ 1 ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں۔

- Advertisement -

ڈائریکٹر فنانس قادر بحش نے کہا کہ گزشتہ 2 سالوں  میں ملک بھر سے جعلی نوٹوں کے 20 ہزار  کرنسی نوٹ پکڑے گئے ہیں سیکیورٹی اداروں نے مختلف مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کو تلف کرنے کے لیے جمع کرائے۔

ڈائرکٹرفنانس کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں نے مختلف بینکوں سے 35 ہزار جعلی کرنسی نوٹ جمع کرائے ان جعلی نوٹوں میں 60 سے 70 فیصد نوٹ 1 ہزار روپے کے ہیں۔

ڈائرکٹر فنانس قادر بخش نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے کسی بھی اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ کی شکایت مرکزی بینک کو نہیں کی گئی، کسی بینک کے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلتا ہے تو اس پر کرنسی نوٹ مالیٹ کا  100 فیصد جرمانہ کیا جائیگا۔

قادربخش نے مزید بتایا کہ بینکوں کو اے ٹی ایم مشین میں ڈالے گئے نوٹ کی سی سی ٹی وی ویڈیو 90 دن تک رکھنا لازم ہے، سیکیورٹی اداروں نے 2023 میں 25 ہزار جعلی نوٹ تلف کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں