تازہ ترین

امریکا نے بھارت کی ہندو مذہبی تنظیموں کو دہشت گرد قراردے دیا

واشنگٹن: امریکی ایجنسی سی آئی اے نے بھارت کے دو انتہا پسند گروہوں کو ’مذہبی دہشت گرد تنظیموں ‘ کی فہرست میں شامل کردیا، دونوں تنظیمیں بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز واقعات میں ملوث رہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سی آئی اے نے دنیا بھر کے حوالے سے اپنی فیکٹ بک اپ ڈیٹ کی ہے اور اس میں بھارت کی وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کو مذہبی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے، دوسری جانب راشتریہ سویم سیوک سنگھ کو قوم پرست تنظیم قرار دیا گیا ہے۔

یہی نہیں بلکہ سی آئی اے کی جانب سے اپ ڈیٹ کردہ فیکٹ بک میں بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر کو بھی پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے جوکہ پاکستان کا ازلی مطالبہ اور کشمیریوں کی خواہش ہے۔ ان دونوں واقعات کے رد عمل میں بھارت میں امریکی سی آئی اے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

بھارت میں احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہندو تنظیموں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے سے سی آئی اے کا بھارت مخالف رویہ سامنے آگیا ہے ، ان کا موقف تھا کہ سی آئی اے امریکا کے مفاد کے لیے خود ساری دنیا میں دہشت گردی کو فروغ دیتی ہے۔

دوسری جانب اس فیکٹ بک میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے تسلط سے آزادی کے لیے کوشاں ’حریت کانفرنس ‘ علیحدگی پسند گروپ قرار دیا گیا ہے جس سے بھارت میں اشتعال میں مزید اضافہ ہوا ہے، بھارتیوں کا ماننا ہےکہ امریکا کو حریت کانفرنس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا چاہیے تھا ۔ ( حالانکہ حریت کانفرنس طویل عرصے سے سیاسی طریقے سے اپنی جدو جہد آزادی کو آگے بڑھا رہی ہے)۔

وشوا ہندو پریشد اور آر ایس ایس کے لیڈر موہام بگھو ت کا شمار ایسے افراد میں کیا گیا ہے جو مذہبی دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کرتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -