اشتہار

روس اور امریکا آئی این ایف معاہدے کو باقی رکھنے کیلئے مذاکرات کریں، چین

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین نے آئی این ایف معاہدے سے امریکی دستبرداری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور امریکا معاہدے کو باقی رکھنے کےلیے معاملات بات چیت کے ذریعےحل کریں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے سرد جنگ کے دوران روس کے ساتھ طے ہونے والا انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی معاہدہ معطل کردیا ہے، امریکا کی معاہدے سے دستبرداری پر چین سمیت یورپی یونین کے رکن ممالک نے بھی تشویش اظہار کیا ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور روس آئی این ایف معاہدے باقی رکھنے کےلیے عملی مذاکرات کا آغاز کریں۔

- Advertisement -

دوسری جانب یورپی ممالک نے روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کی کمی کے معاہدے سے دستبرداری پر خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے اس فیصلے سے پوری دنیا میں ہتھیاروں کی ڈور شروع ہوسکتی ہے۔

سابق جرمن وزیر خارجہ زیگمار کا کہنا ہے کہ امریکا اور روس کے درمیان طے شدہ معاہدے کا خاتمہ یورپی یونین کے ایک بڑے خطرے کی مانند ہے اس طرح یورپی یونین تقسیم ہوسکتی ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ معاہدے کی منسوخی کا امریکی فیصلہ یورپی یونین کی خارجہ اور سلامتی کی پالیسیوں پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا کا روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ روس نے 1987 کے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز (آئی این ایف) معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

آئی این ایف معاہدے کے مطابق زمین سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں پرپابندی ہے، یہ فاصلہ 500 سے 5500 کلومیٹرہے۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکا روس کو ان ہتھیاروں کی اجازت نہیں دے گا، روس برسوں سے اس معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا۔

یاد رہے کہ روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے 2007 میں اعلان کیا تھا کہ یہ معاہدہ اب روسی مفادات میں نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں