تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

شام میں شہری آبادیوں پر بمباری کاالزام ، روس نے امریکا اور نیٹو سے وضاحت طلب کرلی

روس: شام میں اسپتال پر بمباری کے الزام پرروس نےامریکا نیٹواورسعودیہ عرب سے وضاحت طلب کرلی، روس کا کہنا ہے کہ الزام ثابت کریں یا الزام واپس لے۔

روسی میڈیا کے مطابق امریکی، سعودی ،برطانوی،فرانسیسی اورجرمن سمیت نیٹو کے دیگر ارکان کے ملٹری اتاشیوں کو طلب کرکے روس نے الزامات پر وضاحت طلب کی ہے۔

مغربی اخبارات میں روس کی جانب سے شام میں کارروائیوں کے دوران شہری آبادیوں سمیت اسپتال،اسکول اورمساجد کو نشانہ بنانے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

روسی نائب وزیردفاع کا کہنا ہے کہ کچھ غیر ملکی سیاسی رہنما اورحکام بھی اسی قسم کے بیانات دے رہے ہیں، انکا کہنا ہے کہ روس اس قسم کے بیانات کی سختی سے نگرانی کررہا ہے.

Comments

- Advertisement -