اشتہار

درجنوں روسی فوجی موبائل فون کی وجہ سے ہلاک ہوئے، وزارت دفاع

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روسی وزارت دفاع نے یوکرینی حملے میں 89 روسی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار اپنے ہی فوجیوں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک شدگان غیر قانونی طور پر موبائل فون استعمال کررہے تھے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرینی میزائل حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ روسی فوجیوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر موبائل فون کا غیرقانونی استعمال ہی ہلاکتوں کی وجہ بنا کیونکہ دشمن کو میزائل حملے کے لیے مقام کا تعین کرنے میں کامیابی ملی۔

- Advertisement -

Soldiers from Carpathian Sich international battalion conduct manoeuvres near the front line, in Kreminna

واضح رہے کہ روس کے زیر قبضہ علاقے میکیوکا پر میزائل حملے میں روسی فوجیوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے بعد روسی تجزیہ کاروں نے اپنی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یوکرین میں بے دلی کے ساتھ جنگی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی روسی شہری شدید تنقید کا اظہار کررہے ہیں۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے منگل کو ویڈیو خطاب میں حملے کا حوالہ دیے بغیر کہا کہ روس بڑے حملوں کے لیے تیار بیٹھا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ جنگی صورتحال بدلنے اور اپنی شکست میں تاخیر کے لیے روس سب کچھ آزمانے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کی اس حکمت عملی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، کسی بھی قسم کے نئے حملوں کی کوشش ناکام ہوگی اور دہشت گردوں کو یقیناً شکست ہوگی۔

Russia blames its soldiers' mobile phone use for deadly missile strike | The Japan Times

خیال رہے کہ اس سے قبل روس نے حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 63 بتائی تھی جو اب 89 ہوگئی ہے۔ برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ کے مطابق یوکرینی وزارت دفاع نے روس کے 400 فوجی مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔

مزید پڑھیں : میزائل حملے میں400 روسی فوجی ہلاک کردیے، یوکرین کا دعویٰ

واضح رہے کہ دو روز قبل یوکرین کی فوج نے ایک میزائل حملے میں 400روسی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا، ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کے داغے گئے میزائل نے میکیوکا کے شہر میں ایک ایسی عمارت کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے جس کے بارے خیال تھا کہ وہاں روسی فوج نے اپنا اڈا بنایا ہوا ہے۔

روسی فوجی

میزائل حملے میں روسی فوجیوں کی ہلاکتوں کی مستند تعداد کی تصدیق تو نہیں ہوسکی تاہم روس نواز حکام نے فوری طور پر جانی نقصان ہونے کی تصدیق ضرور کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں