اشتہار

یوکرین کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی پر روس کا سخت ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو کا کہنا ہے کہ اگر مغربی ممالک یوکرین کو ایف 16 طیارے فراہم کرتے ہیں تو انہیں ‘بڑے خطرات’ کا سامنا کرنے پڑے گا۔

روسی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ماسکو مغربی ممالک کو خبردار کر رہا ہے کہ اگر وہ یوکرائنی افواج کو F-16 لڑاکا طیارے فراہم کرتے ہیں تو انہیں "بڑے خطرات” سے نبردآزما ہونا پڑے گا۔

روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو کا کہنا تھا کہ ’’ہم دیکھ رہے ہیں کہ مغربی ممالک اب بھی کشیدگی کے منظر نامے پر قائم ہیں ان میں اپنے لیے بہت بڑے خطرات شامل ہیں۔”

- Advertisement -

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کے روز جی 7 کے رہنماؤں کو بتایا کہ واشنگٹن ایف 16 طیاروں پر یوکرائنی پائلٹوں کے لیے مشترکہ اتحادی تربیتی پروگراموں کی حمایت کرتا ہے۔

Image

دوسری جانب امریکی ساختہ F-16 جیٹ طیاروں تک رسائی حاصل کرنے کے بعد یوکرین کے صدر زیلنسکی جی 7 سمٹ میں شرکت کے لیے جاپان پہنچ گئے ہیں۔

جی 7 سربراہی اجلاس میں زیلنسکی کی آمد امریکی لڑاکا طیاروں تک طویل عرصے سے مطلوبہ رسائی حاصل کرنے اور یوکرائنی پائلٹوں کی تربیت حاصل کرنے کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔

Prime Minister Rishi Sunak meets Ukrainian President Volodymyr Zelenskyy on the second day of the G7 Leaders Summit in Hiroshima Japan.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں