منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

روس یوکرین جنگ بندی دنیا کے مفاد میں ہے، چین

اشتہار

حیرت انگیز

چینی رہنما شی جن پنگ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان ڈھائی سال سے جاری جنگ بندی پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق چینی رہنما شی جن پنگ نے ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ یوکرین اور روس کو ہتھیار ڈالنے اور اپنے مسائل کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے بہتر طور پر کام کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام فریقوں کے مفاد میں ہے کہ لڑائی کو ختم اور جلد از جلد سیاسی حل تلاش کیا جائے۔

- Advertisement -

شی جن پنگ نے کہا کہ فی الحال تین اصولوں پر عمل کر کے اس جنگ کو روکا جا سکتا ہے جس میں جنگ کی آگ کو مزید آگے جانے سے روکنا، تناؤ کو بڑھنے سے روکنا اور کسی بھی دوسری قوت کو بھی تنازع کو ہوا دینے سے روکنا شامل ہے جب کہ اس ڈی ایسکلیشن میں سب کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں