جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

’روس دوبارہ کبھی امریکی تسلط قبول نہیں کرے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ روس دوبارہ کبھی امریکی تسلط کوقبول نہیں کرےگا دوسری قومیں بھی امریکی احکامات سےتنگ آ رہی ہیں۔

ایک بیان میں سرگئی لاروف نے کہا کہ روس امریکی تسلط کےخلاف عالمی بغاوت میں سب سے آگے ہے افریقی ممالک اور لاطینی امریکا بھی امریکی تسلط سےچھٹکارا چاہتےہیں، کوئی بھی ملک یاقوم اپنی پالیسیاں خود طےکر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیامیں امریکی حمایت یافتہ قواعدپرمبنی آرڈرمیں تضاد ہوتا ہے امریکاکی خارجہ پالیسی کا مقصد دنیا کے بعض حصوں کوغیرمستحکم کرنا ہے دنیا بھر میں لوگ اب مغربی سازشوں سے تنگ آچکے ہیں۔

- Advertisement -

روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن دہشت گردی کیخلاف جنگ کی آڑ میں اپنا مفاد دیکھتا ہے واشنگٹن دوسرے ممالک کو احکامات ماننے پر مجبور کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں