اشتہار

‘ روس اب کبھی بھی "مغرب” پر اعتماد نہیں کرے گا ‘

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے واضح طور پر کہا ہے کہ روس اب کبھی مغرب پر اعتماد نہیں کرے گا۔

روس کے صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ "روس اب دوبارہ کبھی بھی مغرب پر بھروسہ نہیں کرے گا۔”

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے مزید کہا کہ یوکرین کے تنازع کا نتیجہ “ایک طویل بحران” ہوگا اور یہ صورتحال آگے بڑھ کر مزید کشیدہ رخ اختیار کرے گی۔

- Advertisement -

پیسکوف نے یہ بھی کہا کہ دونباس میں یوکرین کے لیے لڑتے ہوئے پکڑے گئے دو امریکی شہریوں کو ماسکو “قسمت کے سپاہی” سمجھتا ہے، اور ان کی قسمت کا فیصلہ عدالتی حکم کے ذریعے کیا جائے گا۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں ہی دونیسک کی ایک عدالت نے تین غیر ملکی جنگجوؤں کو جن میں دو برطانوی شہری اور ایک مراکشی ہے کو بزور طاقت اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کا الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی تھی اور اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ روس اور امریکا تعلقات میں ان دنوں تاریخی پستی کا شکار ہیں اور اس دوران پیسکوف واحد اعلیٰ روسی اہلکار نہیں ہیں جنہوں نے حالات معمول پر تیزی سے واپسی کو مسترد کیا ہو، اس سے قبل متعدد روسی اعلیٰ حکام نے تعلقات میں بہتری کے امکان کو مسترد کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں