تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نیو یارک میں پل پر روسی صدر کی تصویر نے ہلچل مچا دی

نیویارک : امریکا کے شہر نیویارک کے ایک پل پر روسی صدر کی تصویر والے بینر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، پولیس نے بینر ہٹا کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

امریکا اور روس کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں، ایسے میں امریکا کے شہر نیویارک میں روسی صدر کی تصویر والے بینر نے ہلچل مچا دی ، نیویارک کے مین ہیٹن پل پر ایک بڑا بینر لگایا گیا جس پر روس کا جھنڈا اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی تصویر کے ساتھ امن کا داعی کے الفاظ درج تھے۔

putin-post-3

بینر کے سامنے آتے ہیں انتظامیہ اور پولیس میں کھلبلی مچ گئی، فوری طور پر بینر ہٹا کر بینرلگانے والوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے، پر اسرار طور پر لگائے گئے بینر نے نہ صرف امریکا بلکہ دوسرے ممالک میں بھی تجسس کی لہر دوڑا دی۔

putin-post-2

بینر کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ٹرینڈ کرنے لگیں، بینر سے متعلق فی الحال کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں : روس نے حلب پربمباری نہ روکی تو مذاکرات معطل کردیں گے،امریکا


واضح رہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان 9 ستمبر کو شام میں متحارب فریقوں کے درمیان جنگ بندی کے لیے ایک سمجھوتا طے پایا تھا لیکن یہ جنگ بندی صرف سات روز تک ہی برقرار رہ سکی تھی۔


مزید پڑھیں : امریکہ کا روس کیساتھ شام کے معاملےپرمذاکرات معطل کرنےکااعلان


امریکہ نے شام کے معاملے پر روس کے ساتھ مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس جنگ بندی کے معاہدے کی شرائط کو پورا نہیں کرسکا۔

Comments

- Advertisement -