جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

’غزہ کی صورتحال تباہ کن ہے یوکرین سے موازنہ نہ کیا جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

روسی صدر کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتحال کا یوکرین سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

ماسکو میں نیوزکانفرنس کے دوران ولادیمیر پیوٹن نے غزہ کی پٹی کی صورت حال کو "تباہ کن” قرار دیا اور کہا کہ "لیکن یوکرین میں ایسا کچھ نہیں ہے”

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں اور دنیا بھر میں ہر کوئی خصوصی فوجی آپریشن اور غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے دیکھ کر فرق محسوس کر سکتا ہے۔”

- Advertisement -

روس نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی حد تک مذمت میں آواز اٹھائی ہے اور فلسطینیوں کو "اجتماعی سزا” دینے پر تنقید کی ہے۔

روس کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل فلسطین تنازع کا دیرپا حل تلاش کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کریں۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے روسی سینیٹرز کو بتایا کہ اس مسئلے کو ہمیشہ کے لیے حل کرنے اور منصفانہ طریقے سے حل کرنے کا واحد راستہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل اراکین کے ساتھ ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں