جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

پیوتن کی تقریر کے دوران روسی طالبہ بے ہوش

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روسی صدر ولادیمیرپوتن کے خطاب کے دوران بے ہوش ہونے والی طالبہ کو طبی امداد فراہم کرنے کےلیے حکومت میں سماجی امور کی نائب صدر تاتیانا گولیکووا نے فوری طور پر ہنگامی امداد طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پوتن کے فیڈرل اورل یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات سے خطاب کے دوران ایک طالبہ اچانک بے ہوش ہو کر گرپڑی، جس کے باعث روسی رہنما کو اپنی تقریر روک کر بے ہوش طالبہ کے لئے ہنگامی امداد بلوانا پڑی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں پوتین کو طالبہ کی بے ہوشی کے بارے میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اس کے ساتھ کچھ خوفناک نہیں ہوا، ان کے لئے ڈاکٹر تلاش کریں اور انہیں ہسپتال منتقل کریں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کرنے والی ویڈیو کے مطابق روسی حکومت میں سماجی امور کی نائب صدر تاتیانا گولیکووا نے فوری طور پر ہنگامی امداد طلب کی۔

کریملین کے ترجمان دمیتری بیسکوو نے بتایا کہ صدر کی تقریر کے دوران طالبہ بے ہوش ہو گئیں جسے ولادی میر پوتین کے ہمراہ میڈیکل مشن نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جس کے بعدد طالبہ کی صحت بحال ہوئی۔

اہم ترین

مزید خبریں