ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

امپائر کی آنکھیں ٹی وی اسکرین دیکھ کر بھی دھوکا کھا گئیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: جنوبی افریقہ ویمن اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں امپائر کی آنکھیں ٹی وی اسکرین دیکھ کر بھی دھوکا کھا گئیں۔

نارتھ سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے آسٹریلیا کو باآسانی ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 84 رنز سے شکست دی۔

جنوبی افریقی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 29.3 اوورز میں 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

- Advertisement -

مہمان ٹیم کی میریزانے کیپ کو 75 رنز اور تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تاہم جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کے دوران 23.5 اوور میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب آسٹریلوی بولر لس نے اپیل کی تو امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

آسٹریلوی ٹیم نے ریویو لیا تو تھرڈ امپائر نے بھی فیلڈ امپائر کا فیصلہ برقرار رکھا لیکن فیلڈ امپائر نے گیند کو اسٹمپ سے باہر جاتا دیکھ کر بھی آؤٹ دے دیا، پھر فوراً مسکراتے ہوئے فیصلہ بدل دیا۔

امپائر کو یوں پہلے آؤٹ اور پھر ناٹ آؤٹ دیتا دیکھ کر کھلاڑی بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ رسکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں