اشتہار

کراچی سرکلر ریلوے، سیاسی دباؤ پر نہیں ماہرین کے مطابق کام کریں گے، سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر رہلوے پر سیاسی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ ماہرین کی رائے کے مطابق کام کریں گے وفاق کراچی سرکلر ریلوے پر تعاون کرے گا لیکن عجلت سے نقصان ہوگا.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے سندھ حکومت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جو وفاقی وزیر کی درخواست پر ان سے ملنے ریلوے ہیڈ کوارٹرز آئے تھے اور جس کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کر رہے تھے.

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا ک کراچی سرکلر ریلوے تاریخی اور اہم منصوبہ ہے جسے 30 برس پہلے ہی بن جانا چاہئے تھا تاہم مسلم لیگ (ن) کی حکومت اس پروجیکٹ پر سیاسی دباؤ پرنہیں بلکہ ماہرین کی رائے پر کام کرے گی اور اس منصوبے کی تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی.

- Advertisement -

انہوں نے کہا ہے کہ کے سی آر پر تعاون کریں گے مگرعجلت سے نقصان ہوگا اس منصوبے کے لیے کراچی سے پشاور تک لائن کی اپ گریڈیشن کراچی سرکلر ریلوے کا حصہ ہونا چاہیے.

وفد کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کا نکتہ اُٹھانے پر وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ سرکلر ریلوے کی گذرگاہ پر موجود تجاوزات ہٹانا میرا کام نہیں اس کے لیے صوبائی حکومت اپنا کردار ادا کرے.

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے وفدس کو ہدایت کی کہ چینی ماہرین کی سرپرستی میں ڈیزائن پر وزارت ریلوے اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اتفاق رائے پیدا کریں جب کہ ریلوے حکام کراچی سرکلر ریلوے کو فائدہ مند بنانے میں تعاون کرے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں