اشتہار

’کوئی گارنٹی نہیں شاہ محمود قریشی عمران خان کے وفادار رہیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ شاہ محمود قریشی عمران خان کے وفادار رہیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود کی حیثیت فٹبال جیسی ہے وہ فٹبال کی طرح کبھی کسی کے قدموں میں کبھی کسی کے پاؤں میں ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری، بلاول بھٹو پر تنقید سے قبل شاہ محمود قریشی اپنی تاریخ کا جائزہ لیں، 27 دسمبر 2007 کو آصف علی زرداری نے پاکستان بچایا، بلاول جمہوریت و آئین کی بحالی کے لیے جانیں دینے والوں کے سیاسی وارث ہیں۔

- Advertisement -

سعید غنی نے کہا کہ سیاسی دغا بازیوں نے شاہ محمود قریشی کو سیاسی خانہ بدوش بنادیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ شاہ محمود قریشی موسم دیکھ کر پارٹیاں تبدیل کرتے رہتے ہیں، پیپلزپارٹی نے انہیں رنگے ہاتھوں سازش کرتے ہوئے پکڑا تھا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران نیازی کو سب سے زیادہ خطرہ لوٹے شاہ محمود سے ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی پی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں