تازہ ترین

ساہیوال : دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، ملزم بارودی مواد سمیت گرفتار

لاہور : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے عملے نے ساہیوال میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو بارودی مواد  سمیت حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بی ایل اے کا مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے کیے جانے والے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد کی شناخت خرم علی کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

اس سے چند روز قبل سی ٹی ڈی مردان ریجن اور پولیس نے نوشہرہ میں مشترکہ کارروائی کی اس کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے چھاپہ مار ٹیموں پر فائرنگ کی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سرچ اینڈ کلیرئنس آپریشن کے دوران چار دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا

Comments

- Advertisement -