13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سیف علی خان اسپتال منتقل، سرجری کروانا پڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان فریکچر کے باعث ممبئی کے اسپتال منتقل ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سیف علی خان کو فوری طور پر ممبئی کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی کندھے اور گھٹنے میں فریکچرکے بعد  ٹرائی سیپ سرجری کی گئی۔

سیف علی خان فلم ’دیوارا’ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے تاہم اداکارہ نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے حقیقت سے آگاہ کردیا۔

- Advertisement -

کامیاب سرجری کے بعد اداکار سیف علی خان کا کہنا تھا کہ یہ چوٹ روٹین کے کاموں کی وجہ سے آئی جس کا حل صرف سرجری تھی۔

اپنے صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے اداکار میں میڈیا سے گفتگو میں مزید بتایا کہ یہ سرجری کئی عرصے پہلے ہونا تھی جو تاخیر کا شکار ہوتی رہی تاہم اب میں کافی بہتر محسوس کررہا ہوں۔

اداکار نے تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی مداحوں اورخیر خواہوں کے لیے بھی دعاؤں اور پریشانی کا اظہار کرنے پر محبت  بھرے انداز میں شکریہ ادا کیا۔

’واضح رہے کہ دیوارا: پارٹ 1‘، دو حصوں پر مشتمل فلم سیریز کی پہلی فلم ہے جسے جنوبی ہند کے مشہور فلمساز کوراتلا سیوا نے لکھا اور ہدایت کی ہے، اس میں سیف علی خان کے ساتھ مرکزی کردار میں این ٹی راما راؤ عرف جونیئر این ٹی آر ہیں۔ ایکشن ڈرامے میں جھانوی کپور اور پرکاش راج کو بھی کاسٹ کے اضافی ارکان کے ساتھ اہم کرداروں میں دکھایا گیا ہے۔

’دیوارا: پارٹ 1‘ 5 اپریل کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں