اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

سجل علی نے درفشاں کی خواہش پوری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی نے ساتھی اداکارہ درفشاں سلیم کی خواہش پوری کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کچھ ان کہی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اداکارہ درِ فشاں کی خواہش پوری کی ہے۔

- Advertisement -

سجل علی نے ہاتھ میں کولڈ کافی پکڑے ہوئے اپنی ایک خوبصورت تصویر انسٹاگرام پر اپلوڈ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’یہ تصویر درِ فشاں کی خواہش پر پوسٹ کر رہی ہوں۔‘

اس پوسٹ پر اداکارہ درِ فشاں سمیت شوبز انڈسٹری کی دیگر اداکاراؤں نے بھی سجل علی سے خوب محبت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل درفشاں سلیم نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں سجل علی کو بہترین اداکارہ قرار دیا تھا ساتھ ہی ان کے میک اپ کی تعریف کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں