اشتہار

محمد صلاح کو روزہ چھوڑنے کی سزا ملی، کویتی عالم دین

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ: کویتی عالم دین نے مصری فٹبالر کے اہم میچ میں زخمی ہونے کو اللہ کی پکڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد صلاح کو روزہ چھوڑنے کی سزا ملی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز کیو میں یوئیفا چیمپئنز لیگ کا فائنل ریال میڈرڈ اور انگلش کلب لیور پول کے درمیان کھیلا گیا جس میں میڈرڈ نے 3-1 سے فتح اپنے نام کی۔

دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلہ جاری تھا کہ ایک موقع پر لیور پول کے مرکزی اور اہم کھلاڑی اچانک زخمی ہوگئے اور انہیں کندھے میں شدید انجری آئی جس کے باعث صلاح کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

کویتی عالم دین مبارک ال باتھالی نے پیر کے روز جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’محمد صلاح نے میچ کی وجہ سے روزہ چھوڑا جس کی اللہ نے اُسے انجری کی صورت میں سزا دی‘۔

مزید پڑھیں: ریال میڈرڈ نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اُن کا مزید کہنا تھا کہ شرعی طور پر سفر میں تو روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے مگر کھیل کے لیے اسلام نے ایسی کوئی رعایت نہیں رکھی، مجھے امید ہے کہ اس سزا کے بعد محمد صلاح آئندہ کبھی روزہ نہیں چھوڑے گا اور اُسے ضرور اپنے گناہ کا احساس ہوگا۔

کویتی عالم دین کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ممالک میں تعینات ہونے والی اسلامی ممالک کے سفیر اسلام کے تشخص کو پامال کرنے کی اجازت نہ دیں۔ انہوں نے محمد صلاح کے لیے دعا بھی کی کہ وہ جلد از جلد بری عادات سے چھٹکارا حاصل کرکے سچا مسلمان بن جائے۔

واضح رہے کہ فٹبالر محمد صلاح کا شمار عہد حاضر کے مقبول کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، اُن کے اچھے کھیل کی وجہ سے مصری ٹیم نے 28 سال بعد ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کی۔ ورلڈ کپ رواں برس روس میں کھیلا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں