14.4 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

اسٹیٹ بینک کے ملازمین کی تنخواہوں اضافے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کر دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق بینک ہر دو سال بعد ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرتا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق او جی 1 سے او جی 3 تک تنخواہ میں 20 فیصد جب کہ او جی 4 سے او جی 8 تک 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مختلف گریڈز کی مراعات میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں وفاقی کابینہ نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی سمری پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی ہے۔ بورڈ میں معاشی ماہرین ڈاکٹر علی چیمہ، ڈاکٹر اکبر زیدی اور طارق پاشا شامل ہیں۔

نجف یاور، فواد انور، ندیم حسین، محفوظ احمد خان، زاہد فخر دین ابراہیم بورڈ میں شامل جب کہ سیکریڑی فنانس ڈویژن اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں