تازہ ترین

قومی اور صوبائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد: نگراں حکومت نے آئندہ 15 دن کے...

صدر مملکت نے چار آرڈیننس جاری کردیے

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چار...

جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی اور شوکاز نوٹسز چیلنج کردیے

اسلام آباد: جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل...

صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال نے پاکستان میں پہلی مرتبہ لوکل ایسمبلڈ الیکٹرک کار کی رونمائی کردی

کراچی : صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال نے پاکستان میں مقامی طورپر تیار کی گئی پہلی الیکٹرک کار کی رونمائی کردی۔

 پیٹرول اور ڈیزل کی آئے روز قیمتوں میں اضافے سے پریشان پاکستانی اس خرچے سے جان چھڑانے کے لیے تیار ہو جائیں کیونکہ پاکستان میں مقامی طورپر تیار کی گئی پہلی الیکٹرک کار کا افتتاح ہوگیا۔

پااکستان میں پہلی مرتبہ مقامی طور پر ایسمبلڈ الیکٹرک کار پرنس آٹو مائن کے پلیٹ فارم سے لانچ کردی گئی ہے، ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے صدر سلمان اقبال نے سیریس تھری کی رونمائی کی اور اس پراڈکٹ کو جدید دور کا تحفہ قرار دیا۔

جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای وی کار ایک چارج میں 400 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرسکے گی جبکہ کار کی بیٹری آدھ گھنٹے میں چارج ہوجاتی ہے اور نو سیکنڈ میں صفر سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتارپکڑلیتی ہے

سیرس تھری ایک فیملی کار ہے جو ہر پہلو کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے، جو پاکستان کی ترقی میں لوکل ایسمبلڈ الیکٹرک وہیکلز نمایاں کردار ادا کرے گی۔

Comments

- Advertisement -