جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سلمان خان نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کس فلم میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سلمان خان کے قریبی دوست کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ دبنگ خان نے سنجے لیلا بھنسالی سے فلم ’انشااللہ‘ کے لیے رابطہ کیا ہے، حالیہ فلم کے فلاپ ہونے کے بعد وہ ایک صحیح اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں۔

بھارتی فلمی ویب سائٹ کے مطابق فلم ’انشااللہ‘ ایک بہترین لو اسٹوری ہے جس میں کہانی ایک نئے رخ سے پیش کی گئی ہے، ان کے دوس کا کہنا ہے کہ سلمان اپنے کیریئر کے اس موڑ پر اسی طرح کی فلم کرنا چاہتے ہیں۔

سپر اسٹار کے قریبی دوست نے بتایا کہ سلمان خان اس وقت ایک صحیح اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں اور صحیح سے مراد ایکشن سے بھرپور یا ڈرامائی فلم نہیں ہے بلکہ وہ کچھ ایسا کرنا چاہ رہے ہیں جو اس سے پہلے انھوں نے کبھی نہ کیا ہو۔

- Advertisement -

پچھلی عید پر ریلیز کی جانے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے فلاپ ہونے کے بعد اب شاید سلمان خان نہ کسی کے بھائی ہیں اور نہ ہی کسی کی جان ہیں، کیوں کہ سپر اسٹار نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ کسی کو خوش کرنے کے لیے عجیب و غریب کاسٹنگ کے ساتھ فلمیں نہیں بنائیں گے۔

سلمان خان اپنی دریا دلی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، تاہم انھوں نے اب جذبہ خیر سگالی کے طور پر فلمیں کرنا یا کاسٹ کو اوورلوڈ نہ کرنے کا سوچ لیا ہے، بالخصوص ایسی فلم جو محض نئے آنے والے اسٹرگلرز کو موقع دینے کے لیے بنائی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ اب سلمان اب خاندان یا دوستوں کے لیے فلمیں نہیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں