منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

سلمان خان نے والدہ کی خواہش پر 6 پیکس باڈی بنانا شروع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے والدہ کی خواہش 6 پیکس بنانے شروع کردئیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان نے والدہ سشیلا چھرک کی خواہش پر 6 پیکس باڈی بنانا شروع کردی ہے، ان کی والدہ نے انہیں سکس پیکس بنانے کا مشورہ دیا تھا۔

دبنگ خان کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے مجھ سے پوچھا کہ تمہارا سال کا پلان کیا ہے تو میں نے کہا کچھ نہیں، پھر ان کا کہنا تھا کہ تمہیں 6 پیکس باڈی بنانی چاہئے اور ان کے خیال میں میرے لیے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں اسی لیے صبح و شام فٹنس جم جا رہا ہوں میں روزانہ ایک گھنٹہ دوڑ لگارہا ہوں اور اپنے کھانے کو بھی کنٹرول کررہا ہوں، آئندہ سال میں اپنی والدہ کو 6 پیکس کا تحفہ دوں گا۔

مزید پڑھیں: سلمان خان اور کترینا کیف کی شادی ’بھارت‘ میں ہوگی

واضح رہے کہ سلمان خان کا اصلی نام عبدالرشید سلیم خان ہے، سلمان نے اپنے کیریئر کی شروعات 1988 میں فلم بیوی ہو تو ایسی سے کی، دبنگ خان ایک مشہور اداکار کے ساتھ ساتھ ہدایت کار اور عمدہ ٹی وی میزبان بھی ہیں۔

سلمان خان کو میڈیا میں بالی ووڈ کا ٹائیگر، سب سے کامیاب خان، دبنگ خان، کامیاب فلموں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ کترینا کیف مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، فلم رواں سال عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں