منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

دبنگ خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا ٹیژر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بھارتی اداکار دبنگ خان کی نئی آنے والی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا ٹیژر ریلیز کردیا گیا ہے‘  ٹیوب لائٹ عید الفطر کے موقع پرفلم بینوں کے سامنے نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

ٹیوب لائٹ کی ڈائرکشن کے فرائض کبیر خان نے انجام دئیے ہیں، فلم کی خاص بات یہ ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کوئی بھارتی اداکارہ نہیں بلکہ چینی اداکارہ ’زوہو زوہو‘ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، فلم کو انڈٰیا، کے علاوہ چین میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اداکارہ زوہو زوہوکا کہنا ہے کہ ’’ امید ہے کہ ٹیوب لائٹ انڈیا اوردیگر ملکوں کے ساتھ ساتھ چین میں بھی اچھا بزنس کرے گی‘‘۔

ٹیوب لائٹ کی کہانی سن 1962ء میں ہونے والی انڈو چائنہ جنگ پر مبنی ہے۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ لداخ اور منالی میں کی گئی ہے۔


فلم’ٹیوب لائٹ‘ نےریلیز سےقبل ہی دھوم مچادی


دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان کی عید الفطر اسٹارر بجرنگی بھائی  میں ’منی کے مرکزی کردار‘ کی طرح ٹیوب لائٹ میں بھی ایک چائلڈ اداکار متین رائے کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان بھی فلم میں مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔ یہی نہیں سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان بھی سولجر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

 بھارت کے ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ٹیوب لائٹ فلم کو ریلیز سے  پہلے ہی کامیاب فلم قرار دے دیا ہے۔

 

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں