پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

سلمان خان نے پوجا ہیگڑے کو ’بھائی‘ کہنے سے منع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ پوجا ہیگڑے کا کہنا ہے کہ ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے سیٹ پر سلمان خان نے انہیں منع کیا کہ بھائی کہہ کر نہ پکاریں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سنیما گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے اور پہلے دن باکس آفس پر اس کا بزنس 18 کروڑ کے قریب ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ عید کے روز فلم بین سنیما گھروں کا رخ کریں گے۔

فلم میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ پوجا ہیگڑے بطور ہیروئن موجود ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ پوجا ہیگڑے نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان نے فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے سیٹ پر منع کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھائی نہ بلائیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بھی باقی سب لوگوں کی طرح انہیں بھائی کہہ کر پکارتی تھیں، پوجا ہیگڑے نے کہا کہ جب میں کسی کا بھائی کسی کی جان فلم کے سیٹ پر ابتداء میں ملی تھی تو میں نے انہیں بھائی کہہ کر پکارا کیونکہ سب ہی ان کو بھائی کہتے ہیں، انہیں بھائی کہہ کر پکارنا ایک عام سی بات ہے۔

اداکارہ کاکہنا تھا کہ اب فلم کے سیٹ پر بھی سب انہیں بھائی جان کہتے تھے لیکن فلم میں میرا کردار ایسا ہے کہ مجھے سلمان خان کو بھائی نہیں کہنا مگر میں شوٹنگ کے دوران مسلسل سلمان خان کو بھائی پکارکر غلطی کر رہی تھی، اس موقع پر سلمان خان نے مجھے بھائی کہہ کر پکارنے سے منع کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں