منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سلمان‌ خان کا دیوالی پر مداحوں کیلئے فلم "ٹائیگر زنده ہے”کے پوسٹر کا تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بالی ووڈ کے سلطان اور سپراسٹار سلمان خان نے دیوالی پر ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ اپنے مداحوں کو کبھی نہیں بھولتے، سلمان خان نے دیوالی کے موقع پر اپنے  مداحواں کیلئے فلم "ٹائیگر زنده ہے”کا پوسٹر جاری کردیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی نئی آنے والی فلم "ٹائیگر زنده ہے” کا پہلا پوسٹر جاری کرکے مداحوں کو دیوالی کا شاندار تحفہ دے دیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں سے یہ بھی پوچھا کہ ’ کیا آپ کو پسند آیا ‘ اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی بتایا کہ وہ کرسمس پر ملیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ "ٹائیگر زنده ہے” کا پوسٹر ان نایاب پوسٹروں میں سے ایک ہے، جن میں سلمان خان کا چہرہ نظر آرہا ہے۔

اگر مداحوں کو یاد ہو تو فلم ٹیوب لائٹ ، ایک تھا ٹائیگر اور دبنگ کے پوسٹر میں سلمان خان کا بیک دیکھایا گیا۔

خیال رہے فلم میں کترینہ کیف اور سلمان خان 5 سال کے بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

فلم کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر ہے جبکہ سلمان خان فلم میں ایک انتیلی جنس آفیسر کا کردار ادا کررہے ہیں، فلم 2012 میں بننے والی فلم ’ ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے جبکہ فلم دسمبر میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

قبل ازیں فلم ڈائریکٹر نے سلمان اور کترینہ کی آسٹریلیا میں ہونے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران کی تصاویر شیئر کی تھیں، جس میں دونوں اداکار انتہائی رومانوی انداز میں دکھائی دے رہے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں