تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’شادی ہوگئی‘ سلمان خان نے خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ شادی ہوگئی۔

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اپنی شادی کی تصدیق کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک طنزیہ ویڈیو پوسٹ کی جو خوب وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں بالی ووڈ اداکار نے اپنی مشہور فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں نوجوان سلمان خان پوچھتے ہیں کہ اور شادی، اس پر 56 سالہ سلمان کہتے ہیں ہوگئی۔‘

سلمان خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہوئی ہے ناں جاننے کے لیے پرسوں دیکھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی اداکارہ سوناکشی سنہا کے ساتھ شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں جس کی سوناکشی سنہا نے تردید کردی تھی۔

سوناکشی سنہا نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘کیا آپ لوگ اتنے بے وقوف ہیں کہ اصل اور ایڈٹ شدہ تصویر میں فرق نہیں بتاسکتے؟’

اداکارہ کے کمنٹ کو لائک کرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں تھی تاہم اس پر صارفین نے اپنی رائے کا بھی اظہار کیا اور جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر تنقید کی۔

Comments

- Advertisement -