ممبئی : سلمان خان کے ٹوئیٹ نے ہلچل مچا دی، بھابھی ملی یا نئی فلم کی ہیروئن مداح سوچ میں پڑگئے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا مجھے لڑکی مل گئی، سلمان خان کے اس پیغام نے ٹوئیٹر پر تہلکہ مچا دیا۔
ٹوئیٹر پر سوالات کی بھرمار ہوگئی اور سلمان خان کے چاہنے والوں نے مبارکباد دینا شروع کردی، کسی نے یہ تک کہہ دیا شادی میں کرواؤں گا، کسی نے پوچھا بھابھی کون ہے کہاں سے ہے۔
البتہ سلمان خان کے بعض دیوانوں نے اس ٹوئیٹ کو الگ انداز سے دیکھا اور سوال اٹھادیا کہ کہیں یہ سلو بھائی کی نئی فلم بھارت کی ہیروئن کی بات تو نہیں ہورہی ۔
چند گھنٹوں کی خاموشی کے بعد سلمان خان نے ایک وضاحتی ٹوئٹ میں ایک لڑکی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا فکر نہ کریں اور خوش رہیں ، انہیں اپنے بہن ارپیتا خان ، شرما کے شوہر کی پہلی بالی وڈ فلم ’لو راتری‘ کی ہیروئن مل گئی۔
ورینہ حسین کے فیس بک پیچ کے مطابق 22 فروری کو پیدا ہونے والی ورینا حسین اپنے عراقی والد اور افغانی ماں کا واحد اولاد ہے اور 2013 میں نئی دہلی سے ماڈلنگ کی شروعات کی، فی الحال ممبئی میں بھارتی انڈسٹری میں کام کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ سلمان خان اپنی بہن کے شوہر آیوش کوفلم’’لوراتری‘‘کے ذریعے بالی ووڈ میں متعارف کرانے جارہے ہیں، یہ فلم دبنگ خان کے پروڈکوشن ہاﺅس کے بینر تلے بنائی جائے گی۔