ممبئی : بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ نے ریلیزسے قبل ہی 132کروڑ کی ریکارڈ کمائی کرکےفلم انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا۔
تفصیلات کےمطابق کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹار سلمان خان کی فلم’ٹیوب لائٹ‘ نے نمائش سے قبل ہی ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 132 کروڑ کی کمائی کرثابت کردیاکہ فلم انڈسٹری کےحقیقی سلطان وہ ہی ہیں۔
نریندرا ہیراوت اسٹوڈیوز نے فلم ساز کبیرخان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’ٹیوب لائٹ‘کے ڈسٹری بیوشن رائٹس پورے بھارت کے لیے132کروڑ میں خریدے ہیں۔اوربالی ووڈ کی تاریخ کی یہ سب سے بڑی ڈیل بن چکی ہے۔
سلمان خان کی فلم نے شاہ رخ خان کی فلم ’دل والے‘کو پیچھے چھوڑ دیا ہےجس نے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 125 کروڑ کا معاہدہ کیا تھا۔
بالی ووڈ کےسلطان سے متعلق فلمی ناقد جےپرکاش چوکسے کاکہناہےکہ سلمان خان ’اس وقت بالی وڈ کےٹاپ اسٹار ہیں۔‘
مزید پڑھیں:سلمان اور کترینہ کی کیمسٹری پھرملنے لگی؟
یاد رہےکہ ان دنوں دبنگ خان اور باربی ڈول کترینہ کیف آسٹریا میں اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
واضح رہےکہ فلم ’ٹیوب لائٹ‘ میں سلمان خان اور چینی اداکارہ سمیت سہیل خان مرکزی کردار میں نظرآئیں گےاورفلم رواں سال عید الفطر پر مداحوں کے لیے ریلیز کی جائےگی۔