ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’کسی کو ڈیٹ کرلیں‘ مداح کے سوال پر سمانتھا پربھو نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤتھ انڈین فلموں کی معروف اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے ڈیٹنگ سے متعلق مداح کے سوال کا جواب دے دیا۔

معروف بھارتی اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو ان دنوں اپنی نئی فلم ’شکنتلم‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں انہوں نے اپنے مداح کے کسی کو ڈیٹ کرنے کی درخواست پر جواب دے کر سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مداح نے سمانتھا روتھ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ یہ جگہ یہ بات کہنے کے لیے نہیں ہے لیکن براہ کرم کسی کو ڈیٹ کرلیں۔

- Advertisement -

سمانتھا روتھ پربھو نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اس شخص سے ڈیٹ کریں گی جو انہیں مداح کی طرح پسند کرے گا۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے ساؤتھ انڈین اداکار ناگا چیتنیا سے 2017 میں شادی کی لیکن دونوں نے شادی کے چار سال بعد راہیں جدا کرلیں۔

انہوں نے ہدایت کار کرن جوہر کے پروگرام ’کافی ودھ کرن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’طلاق نے انہیں کافی مضبوط بنادیا ہے۔‘

سمانتھا پربھو نے 2010 میں فلم انڈسٹری میں بطور ہیروئن قدم رکھا، انہوں نے اس برس اپنے سابقہ شوہر ناگا چیتنیا کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں