تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ثنا خان محرم الحرام کا پیغام دیتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

اسلام کی خاطر بھارتی فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی ثنا خان محرم الحرام کا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرواتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

ثنا خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ محرم الحرام کے مہینے کی اہمیت کو بیان کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام قربانیوں کا مہینہ ہے اور اس ماہ جو قربانیاں دی گئیں وہ قیامت تک نہیں دی جائیں گی، محرم میں بہت سے انبیا کرام پر اللہ کی مدد اتری ہے اور اسی لیے اسے اللہ کا مہینہ کہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ثنا خان نے شوبز چھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی

ویڈیو میں انہوں نے بتایا: ’محرم میں حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی، انہیں اور بی بی حوا کو میدان عرفات پھر سے ملوایا گیا۔ محرم میں حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی جوڈی پہاڑ پر آکر رکی، اس ماہ میں حضرت موسیٰ علیہ السلام نے سمندر پار کیا اور فرعون سمندر میں غرق ہوگیا‘۔

ثنا خان نے مزید بتایا: ’محرم میں اللہ نے حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے باہر نکالا، اس ماہ میں ہمارے پیارے صحابہ حضرت عمرؓ کی شہادت ہوئی۔ محرم میں ہمارے آخری نبی ﷺ کے نواسے اور اہل بیت نے قربانی دی‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saiyad Sana Khan (@sanakhaan21)

Comments

- Advertisement -