جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سنجے دت 59 برس کے ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے صفِ اول اداکاروں میں شمار کیے جانے والے تنازعات سے گھرے اداکار سنجے دت نے زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں۔

تفصیلات کے مطابق سنجے دت بھارت کے شہر ممبئی میں 29 جولائی 1959 کو معروف اداکار سنیل دت اور ادکارہ نرگس کے گھر پیدا ہوئے، آپ نے 1971 سے بطور چائلڈ اسٹار فلمی کیریئر کا آغاز کیا بعد ازاں 1981 میں بطور ہیرو فلم ‘راکی‘ مرکزی کردار ادا کیا۔

تنازعات میں گھرے اداکار کے لیے فلم راکی کامیاب ثابت ہوئی جس کے بعد آپ نے ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے متعدد فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے اور شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: سنجے دت گینگسٹر بن گئے، ٹریزر جاری

فلمی کیرئیر کے دوران ہی سنجے دت تنازعات کا شکار ہوئے جس کے بعد آپ کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہوئے، مارچ 2013 میں سنجو بابا کو عدالت نے پانچ سال قید کی سزا سنائی۔

سنجے دت نے ساجن، واستو، کھل نائیک، مشن کشمیر، جوڑی نمبر ون، کانٹے، منا بھائی ایم بی بی ایس، لگے رہو منا بھائی، شوٹ آؤٹ لوکھنڈ والا، اگنی پتھ اور سن آف سردار جیسی فلموں میں کام کیا جنہوں نے نہ صرف باکس آفس پر بزنس کیا بلکہ کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد سنجو بابا نے قید میں کمی کی درخواست دی جس کے بعد انہیں 2 سال قبل رہا کیا گیا، حال ہی میں سنجے دت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’سنجو‘ ریلیز ہوئی جس میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سنجو کی کامیابیوں‌ میں‌ کتنی ناکامیاں‌ شامل

فلم سنجو نے ریلیز کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ کمانے والی فلموں کا اعزاز اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ سنجے دت کا شمار اُن اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے 90 کی دہائی میں لاکھوں دلوں پر راج کیا اور مختلف کرداروں کو بخوبی ادا کر کے انڈسٹری میں اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

بالی ووڈ اداکار کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے، انہیں کبھی منشیات کے الزام میں جیل جانا پڑا تو کبھی دہشت گردی کا الزام سہنا پڑا، ہدیات کار راج کمار ہیرانی نے منا بھائی کی زندگی کے تمام واقعات کو سامنے لانے کے لیے اُن کی زندگی پر فلم  ’سنجو‘ بنائی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں